رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
کوئی بندہ مومن رہتے ہوئے زنا نہیں کرتا،
نہ مومن رہتے ہوئے شراب پیتا ہے،
نہ مومن رہتے ہوئے چوری کرتا ہے،
اور نہ ہی مومن رہتے ہوئے قتل کرتا ہے
صحیح البخاری
ایک دیہاتی نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا آپ لوگ بچوں کا بوسہ لیتے ہیں، ہم تو ان کا بوسہ نہیں لیتے، تو نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اگر الله تعالیٰ نے تمہارے دل سے جذبہ شفقت و رحمت نکال دیا ہو تو میں کیا کر سکتا ہوں۔
(بخاری حدیث 5998)
حضرت ابو ھریرہ رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
جو الله تعالیٰ سے سوال نہیں کرتا الله تعالیٰ اس سے غصے میں ہے، ناراض ہے۔
(ترمذی حدیث 3373)
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”الله تعالیٰ کسی بندے کی کوئی بات اتنی زیادہ توجہ سے نہیں سنتا جتنی دو رکعات پڑھنے والے بندے کی سنتا ہے، اور بندہ جب تک نماز میں ہوتا ہے اس کے سر پر نیکی کی بارش ہوتی رہتی ہے،
(ترمذی حدیث 2911)
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ : مجھے کسی عمل کا حکم فرمائیے ، جس سے اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے ؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ روزہ رکھا کرو ، اس کی مثل کوئی بھی عمل نہیں ہے ۔
(سنن نسائی)
رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف فرماتے تھے ، وفات تک آپﷺ کا یہ معمول رہا ، آپ کے بعد آپﷺ کی ازواج مطہرات اہتمام سے اعتکاف کرتی رہیں ۔
(صحیح بخاری )